عراق میں شکار کھیلنے والے قطر کے شاہی خاندان کے افراد کو اغوا کرلیا گیاہے۔اطلاعات کے مطابق 26 شکاریوں کو اغوا کیا گیا جن میں شاہی خاندان کے بعض افراد بھی شامل ہیں۔
واقعہ السماوۃ صوبے میں پیش آیا، جس میں مشین گنوں سے لیس 100 مسلح افراد اسلحے کے زور پر شکاریوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔واقعے کی کسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی۔
عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کا
مقصد سیاسی مقاصد کا حصول ہے ۔یہ واقعہ السماوۃ صوبے کے صحرا میں پیش آیا جہاں قطر سے تعلق رکھنے والے 26شکاری عقاب کے ذریعے شکار کھیل رہے تھے۔جن میں قطر کے شاہی خاندان کے بعض افراد بھی شامل تھے۔
السماوۃکے گورنر فلاح الزیادی نے بتایا کہ ان شکاریوں کو مشین گنوں سے لیس تقریباً 100 مسلح افراد اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ لے گئے۔ کسی گروپ نے اغوا کی ذمے داری قبول نہیں کی تاہم عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد سیاسی اہداف کا حصول ہے۔